ان افراد کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے جن کے پاس بہت کم لوگ آتے ہیں: مسز جینا اعجاز
ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی جانب سے نیو سہارا سپیشل پرسن سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن میں معذور اور گونگے بہرے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا کہ ان افراد کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے جن کے پاس بہت کم لوگ آتے ہیں ایسے افراد کی امداد اور راشن دے کر دلی سکون ملتا ہے ان لوگوں کو دیکھ کر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ہمیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے انہوں نے 50 معذور اور گونگے بہرے افراد کو افطاری اور سحری کے لیے سامان دیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ان افراد کی امداد کریں یہی ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے اور ہم اس مشن کو جاری رکھیں گے اس موقع پر انچارج سینیئر رانا فریاد نے انرویل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں ان کی وجہ سے ہمارے روزے بھی اچھے گزر جائیں گے۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 517
Total Hits : 708516
Who's Online : 10




















