عید کے بعد تاجروں کے لیے ملتان شہر کی قیادت کے انتخاب کا اعلان،،انتخابی عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے انتخابی عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے الیکشن کمیٹی قائم
ملتان (صفدربخاری سے ) ملتان شہر کی تاجر نمائندگی کے لیے بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کی جانب سے قائم کردہ الیکشن کمیٹی کے ارکان مظہر جاوید،شاکر حسین شاکر اور مہر صفدر رسرسانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عید کے فورا بعد ملتان کے تاجروں کو ووٹ کے زریعے ملتان شہر کی صحیح قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے گا تجارتی مارکیٹوں کے صدوراور سیکرٹریز اس انتخابی عمل کا حصہ بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں تاجر رہنما اور انجمن تاجران چوک بازار کے جنرل سیکرٹری میاں عزیز الرحمن انصاری نے خواجہ محمد شفیق کی موجودگی میں الیکشن کمیٹی کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالہ سے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ غیر حتمی ووٹر لسٹ مکمل ہو چکی ہے الیکشن کمیٹی اپنی صوابدید کے مطابق اسے شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کر سکتی ہے تاکہ ووٹرز کو اپنا ووٹ تلاش کرنے میں دقت نہ ہو انتخابات کے عمل کو سہل اور شفاف بنانے کے لیے 29حسن پروانہ کالونی میں الیکشن آفس بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیٹی کے مطابق ایک ہفتہ کے اندر ووٹر لسٹ شہر کے مختلف مقامات پر آویزاں کر دی جائے گی شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور۔سیکرٹریز صاحبان کو حتمی ووٹر لسٹ مکمل کرنے سے پیشتر اعتراضات داخل کرانے کا موقع فراہم کیا جائے گا اراکین الیکشن کمیٹی نے اجلاس میں بتایا کہ الیکشن قواعد و ضوابط اور الیکشن شیڈول کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا جس کا باقاعدہ تحریری سرکلر شہرکی تمام مارکیٹوں کو آگاہ کردیا جائے گا اس موقع پر خواجہ محمدشفیق نے امید ظاہر کی کہ شہر کے تاجر بلاتفریق انتخابات کو آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ منعقد کرانے میں الیکشن کمیٹی سے بھر پور تعاون کریں گے





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 501
Total Hits : 708500
Who's Online : 10




















