ملتان: پروفیسر عنایت علی قریشی ۔پر نسپل سید محمد اکبر بخاری ، آغا سید محمد علی رضوی نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں تنظیم شہری دفاع کا اہم کردار ہے تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو آگا ہی اور ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے شہر ی دفاع معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم اور تنظیم شہری دفاع کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چوک دولت گیٹ کے سیمینار ھال میں خصوصی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چیف انسٹرکٹر محمد عمران مظہر ،،، پوسٹ وارڈن ملک خادم حسین ،ملک حبیب احمد ،قاری ملک ابوبکر نقشبندی ، الحاج محمد اشرف قریشی نے کہا کہ آج شہر ی دفاع کی تربیت کا حصول وقت کا اہم تقاضا ہے نسل نو کو اس ترتیب سے آگاھی حکومتی سطح پر ھونی چاہیے پاک فوج کے شانا بشا نا عوام ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں پریکٹیکل طریقہ کار سے بھی نوجوانوں طلباء کو لیکچر بھی دیا گیا سوالات و جوابات کا بھی حصہ رکھا گیا تھا تلاوتِ قرآنِ مجید سے شروع ہونے والی تقریب کا اختتام پاکستانی قومی ترانے پر ھوا جبکہ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو کی جانب سے رضا کاروں نے پمفلٹ تقسیم کیے تقریب میں قاری محمد عثمان ،قا ضی منور حسین اعوان ،الشبا آ صف بخاری ،ناصرحسین، اور دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔ ########## ملتان۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چوک دولت گیٹ ملتان میں ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم/ شہر ی دفاع کے زیر اہتمام خصوصی تقریب سے سید محمد اکبر بخاری ،پروفیسر عنایت علی قریشی ،عمران مظہر ، آغا سید محمد علی رضوی ،اشرف قریشی ، ملک خادم حسین ، حبیب احمد ، قاری محمد ابوبکر نقشبندی ،ناصر حسین ،قاضی منور حسین اعوان ،قاری عثمان ودیگر خطاب کررہے ہیں۔