ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد کا ہائیکورٹ بار ملتان کا دورہ ،، چوہدری عمر حیات سمیت نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
ملتان : ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد یونس غازی کی قیادت میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر چوہدری عمر حیات، جنرل سیکرٹری فیاض حسین لغاری، نائب صدر زاہد کبیر کھاکھی سمیت دیگر عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں جنرل سیکرٹری ملک خادم میتلا، شیخ عبدالستار، ابوبکر ستار، عثمان ستار، ملک مقبول احمد، سید جنید ممتاز اور شمع جمیل شامل تھیں۔ وفد نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر محمد یونس غازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بار ملتان کی قیادت باصلاحیت اور تجربہ کار وکلاء کے ہاتھوں میں آئی ہے، جو نہ صرف بار کے وقار میں اضافہ کرے گی بلکہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بار اور ہائیکورٹ بار کے درمیان باہمی تعاون سے قانونی برادری کو درپیش چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔نومنتخب صدر چوہدری عمر حیات نے وفد کی آمد اور مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا اعتماد ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پوری ٹیم میرٹ، شفافیت اور اتحاد کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مختلف بار ایسوسی ایشنز کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 504
Total Hits : 708503
Who's Online : 10




















