ملتان(صفدربخاری سے)  سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی پنجاب برائے پرائس کنٹرول کمیٹی ، فوڈ و کنزیومر پروٹیکشن میڈم سلمیٰ بٹ آج بروز منگل ملتان میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نگہبان کارڈز مستحق گھرانوں میں تقسیم کئے، ان شا اللہ ایم پی اے پی پی 215 ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود،ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق سٹی صدر لیڈیز ثروت خان ہمراہ تھے،اس موقع پر میڈم سلمیٰ بٹ نے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کی پہچان ہے اور قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جو کام کررہی ہیں وہ آج سے پہلے کسی حکومت میں نہیں ہوئے، وزیراعلی پنجاب نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جو منصوبے لا رہی ہے ان کی مثال نہیں ملتی نوجوانوں کو میرٹ پر سکالر شپ موٹر سائیکل نوکریاں دینے کیساتھ ساتھ کسانوں مزدوروں کیلئے ایسے منصوبے لائے جا رہے ہیں جس سے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوں ۔ ن لیگ کی پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر ابھرے گا ۔اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کے وعدے پورے کررہی ہیں اُن کی شبانہ روز محنت نے انہیں مقبول وزیراعلیٰ ثابت کیا ہے ۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کے قریب ہے جلد قوم خوشخبری کی نوید سنیں گے ۔