ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس، رمضان میں خدمتِ خلق تیز کرنے کا عزم : ملتان کریسنٹ لائنز کلب
ملتان: ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پروفیسر اعظم حسین نے کی۔ اجلاس میں مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چوہدری تھے اُنھوں نے رمضان المبارک کی برکتوں اور اس مقدس ماہ میں خدمتِ خلق کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور معاشرتی یکجہتی کا درس دیتا ہے، اور لائنز کلبز کے ممبران کو چاہیے کہ وہ اس ماہ میں مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کلب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمت کے میدان میں اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر پروفیسر اعظم حسین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کلب کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور رمضان المبارک کے دوران خصوصی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ رمضان المبارک صبر، برداشت، ایثار اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس بابرکت مہینے میں صاحبِ حیثیت افراد کو ضرورت مندوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔ لائنز کلبز انٹرنیشنل ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہا ہے اور یہی جذبہ مقامی سطح پر بھی برقرار رہنا چاہیے۔اس موقع پر سیکرٹری کلب محمد امجد رامے نے گزشتہ ماہ کی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کلب کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس، مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور تعلیمی معاونت جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے آئندہ ماہ کے پروگرامز سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔اجلاس میں محمدافضل سپرا،سابق ڈسٹر کٹ گورنرمحمد اعظم چوہدری،میاں جاوید اقبال، فرخ عمر چوہدری، چوہدری ذولفقارعلی،چوہدری الطاف شاہد،آصف خان نیازی،ساجد مجیدہاشمی،عبدالمحسن شاھین، ملک شکیل، سعید اللہ خان،سہیل عمران صدیقی، خواجہ سہیل طفیل،شہزاد احمد، احمد سعید،محمد عثمان خان،فہیم ستار شیخ،حاجی عمر بھٹہ،جام اخلاق حسین،سجاد بخاری،احمد چغتائی،دانیال حسین، ڈاکٹر باسط رمضان، محمد زوہیب،غلام عباس، افتخار ندیم قادری،چوہدری سرور،ودیگر ممبران نے شرکت۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 528
Total Hits : 708527
Who's Online : 10




















