ملتان: ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47کی حکومت ہر ناجائز کام رات کے اندھیرے میں سرانجام دے رہی ہے چاہے وہ چورایا گیا مینڈیٹ ہو یا عوام پر نافذ کیے جانے والے ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار ہو۔ایک ماہ میں دو دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور بجلی گیس کے بلوں میں ناجائزفکسڈ ٹیکس شامل کرنے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔حکومت ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں راشن پیکج، امداد پیکج سمیت حکومت کے دیگر پیکجزجس کے زریعے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔عوام جو پہلے ہی مہنگائی،غربت، بیروزگاری کی چکی میں بری طرح پستی ہوئی عوام پر پیٹرول،بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیس دھماکے سے کم نہیں قیمتوں کے اس اضافے کی وجہ سے عوام کی متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں ماند پڑجائیں گی جوپہلے ہی مشکل سے اپنا گزر بسر کررہے ہیں دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر ہے۔ اب ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا نہیں بلکہ حکومت کی جانب دے دئے گئے چالانوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنا ہے آئے روز عوام ان ناجائز چالانوں کی وجہ سے پریشان ہوکر اپنی موٹرسائیکلوں،گاڑیوں، رکشوں کو جلا رہے ہیں پھر بھی ظالم حکومت کی عوام پر ترس نہیں آتا۔غریبوں سے ان کی محنت مزدوری کا پیسہ چھین کرپنجاب حکومت نے گیارہ ارب کا جہاز خرید اجس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے سول علاقوں پر بغیر اطلاع کیے گئے مزائل حملوں سے سکولوں میں پڑتے ہوئے بچے بچیاں شہید اور زخمی ہوئے ہیں یہ ایک بزدلانہ حملے تھے ایک طرف مزاکرات اور دوسری طرف حملے یہ واضح دھوکہ ہے امریکہ تمام مسلم ممالک کو اپنا یرغمال اور غلام سمجھتا ہے۔ایران نے جہاں جہاں بھی جوابی وار کیا وہاں امریکی اور اسرائیلی جنگی اڈے موجود تھے۔امریکہ اور اسرائیل تمام مسلم ممالک کوآپس میں لڑوانا چاہتا ہے تمام مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں اورامریکہ، اسرائیل کی سازشوں کا شکار نہ ہوں۔