ملتان: امریکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اور جنگ مسلط کرنا کھلی دہشت گردی ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ عالمی استعمار کا مقابلہ کرنے لئے امت مسلمہ کا اتحاد نہایت ضروری ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مسلم حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی۔ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر وہاں انتشار اور فساد پھیلایا گیا۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے صدر حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل،بشارت عباس قریشی،طا رق ہا شمی نے احتجا جی مظاہرہ خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ امریکہ اسرائیل کے اس حملہ نے پورے خطیکو جنگ میں جھونک دیا ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفیراعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کررہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ”بورڈ آف پیس” اصل میں ”بورڈ آف وار” ہے۔ پاکستان کو بھی متنبہ رہنا چاہیے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں۔ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ حملہ میں شہادت ایک عظیم سانحہ ہے۔ سپریم لیڈر کی قیادت میں ایران نیسخت پابندیوں، عالمی دباوء اور خطرات کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ مزاحمت، جرائت اور سیاسی بصیرت کے حامل سپریم لیڈر نے قوم کو صبر، حصلے اور استقامت کی تعلیم دی۔ اور ایران کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے۔ ان کی دینی و سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں