ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی جانب سے برقی سینٹر میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا کہ ہمیں اس مقدس مہینے میں غریب لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ان لوگوں کی زیادہ سے زیادہ دعائیں لینی چاہیے ہماری تھوڑی سی توجہ کی وجہ سے ان کی سحر اور افطاری کچھ بہتر ہو جائے گی اللہ تعالی کے دیے ہوئے مال سے خرچ کرنے میں ہی ہماری دنیا و آخرت میں بہتری ہے انہوں نے برقی سنٹر کے عملے اور ڈاکٹرز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ماہ رمضان میں روزانہ مستحق افراد کو افطاری کرا رہے ہیں جو کہ ایک اجر عظیم ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا کہ زندگی کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور انرویل ڈسٹرکٹ 343 یہ کام یا خوبی سر انجام دے رہا ہے اور ہمارے تمام کلبز چیئرمین مسز جینا اعجاز کی قیادت میں فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اس موقع پر سابق چیئرمین مسز شاھین معظم خاکوانی، برقی سنٹر کی ڈاکٹر مایا اور دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف اور مستحق افراد کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں بہترین افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کے تمام نابینا بچوں نے بھی شرکت کی۔