ملتان:  شیخ عاصم اعجاز صدر انجمن تاجران چوک شاہ عباس چاہ جموں والا وہاڑی روڈ و نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر نے دیے گئے استقبالیہ کہ موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی،بھاری بھرکم چالان، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس لگا کر تمام حدیں پار کردی ہیں روزگار نہ ہونا اور بھاری بھرکم ناجائز چالانوں کی وجہ سے عوام اپنی زیر استعمال سواریوں موٹرسائیکل،رکشوں کو نذر آتش کررہے ہیں حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں حکومت کہ پاس عوام کو دینے کہ لیے کچھ نہیں ہے اور اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر آئے روز پیٹرول،گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔تاجر برادر ی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ کوفل فور واپس لیا جائے۔تاجر برادری عوام مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔