ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق گورنر سید احمد محمود کی رہائش گاہ پرصدر پاکستان آصف علی زرداری کی آمد کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما میاں عاصم مڑل نے ملاقات کی اور اپنی رہائش گاہ قصبہ مڑل آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد تنظیم سازی کے حوالے سے ملتان ڈویثرن کا دورہ کروں گا اور کارکنوں سے ملاقات کروں گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال رکھنے میں کارکنوں کا اہم کردار ہے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے انہوں نے میاں عاصم مڑل کی پارٹی کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔