رمضان سے قبل غیر مقامی بھکاریوں کی آمد میں اضافہ تشویشناک ،، ملتان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ
ملتان: پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔ ماہ رمضان میں شہریوں کو پر سکون انداز میں عبادت کا حق دیا جائے کہ پیشہ ور بھکاری معاشرے کے ماتھے پر بدنما داغ، حقدار مقدس ماہ میں بھی امداد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی عنایت اللہ مشرقی، مطلوب حسین شاہ بخاری، عبدالباری جعفری، شعیب نواز بلوچ، ساجد نذیر کھرل، عامر شہزاد بھٹہ، شاہد کوکب اور ملک مبشر نون نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے قبل ملتان میں غیر مقامی اور پیشہ ور گدا گروں کی غیر معمولی آمد ایک سنگین اور پیچیدہ مسئلہ بن چکی ہے۔ جس کی شدت ہر سال رمضان کے قریب بڑھ جاتی ہے۔ یہ افراد نہ صرف شہر کے مرکزی بازاروں، تجارتی مراکز، شاہراہوں اور عبادتی مقامات پر جمع ہوتے ہیں بلکہ منظم انداز میں اپنے نیٹ ورک کے تحت شہر میں داخل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی یلغار کی وجہ سے شہری روز مرہ معمولات میں رکاوٹ، ذہنی دبائو اور سکیورٹی کے خدمات محسوس کر رہے ہیں۔ شہر کے عوام کیلئے یہ ایک مستقل اور سنجیدہ تشویش کا باعث بن چکا ہے جس کی جانب کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی توجہ ناگزیر ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل ان پیشہ ور گداگروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والوں کا حق ہے کہ وہ یہ ماہ مبارک سکون اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں۔ حکام بالا کو چاہئے کہ وہ باقاعدہ کریک ڈائون کے ذریعے پیشہ وروں کی بیخ کنی کریں اور شہریوں کو پر سکون انداز میں عبادات کا حق دیں کہ عوام جو مرضی کر لیں یہ پیشہ ور بھکاری کچھ لئے بغیر جان نہیں چھوڑتے۔





































Visit Today : 40
Visit Yesterday : 577
This Month : 5290
This Year : 53126
Total Visit : 158114
Hits Today : 218
Total Hits : 708217
Who's Online : 14




















