ملتان :  معروف عالم دین علامہ مظہر حسین صادقی، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ موت اٹل حقیقت ہے جس سے انحراف اور روگردانی ممکن نہیں مومن مرتا نہیں نقل مکانی کرتا ہے جس کا خاتمہ ایمان پر ہو اس کی قبر جنت کا باغ ہوتی ہے اسی لیے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ عزا خانہ حسینی رضا کالونی ملتان میں سید احمد رضا نقوی گردیزی مرحوم کے چہلم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سید علی اصغر رضوی،خاور حسین اختر،عباس رضا نقوی،علی گوہر،عالیان رضوی،عباس رضا نقوی نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی اس موقع پر مذہبی سیاسی سماجی تجارتی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔