فیکلٹی اف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سمپوزیم کاانعقاد،،بین الاقوامی یونیورسٹی سے پروفیسرز کی شرکت
ملتان (صفدربخاری سے) فیکلٹی اف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سمپوزیم کاانعقاد کیا گیا جس کا عنوان خوراک اور غذائیت میں جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات ۔ یہ انٹرنیشنل سمپوزیم حنان یونیورسٹی اف سائنس اینڈ انجینئرنگ چائنہ ۔انیلسز اینڈ ٹیسٹ سینٹر چائنیز اکیڈمی اف ٹروپیکل ایگریکلچر سائنسز چائنہ یونیورسٹی اف جیا واردنا پور سری لنکا کی باہمی مشاکرات سے کیا گیا ۔ اس انٹرنیشنل سمپوزیم میں بین الاقوامی یونیورسٹی سے پروفیسرز نے شرکت کی ۔ شامل ہونے والے پروفیسرز میں ڈاکٹر اسد نواز پروفیسر ڈاکٹر کن زیودونگ پروفیسر ڈاکٹر مدھورا جیا سنگھ۔ڈاکٹر کی اونگ فینگ ۔ڈاکٹر وبلیکر نے شرکت کی ۔ اس انٹرنیشنل سمپوزیم کے توسط سے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو بین الاقوامی ریسرچ کے بارے میں معلومات ملی ۔انٹرنیشنل سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات کو بین الاقوامی ریسرچ کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا اور بین الاقوامی تعلیم کے مواقع کی اگاہی فراہم کرنا تھا ۔ انٹرنیشنل سپوزیم کے شراکین کے مطابق جنیاتی ترمیم اور کرسپر جیسی ٹیکنالوجیز کے ذریعے غذاؤں میں غذائی اجزاء بڑھائے جا رہے ہیں جس سے بھوک اور غذائی قلت جیسے عالمی مسائل کا حل ممکن ہو رہا ہے اس موقع پر فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ڈین فیکلٹی اف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز ۔ڈاکٹر محمد شہباز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ۔ڈاکٹر امبرین ناز چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ اف ہوم اکنامکس ۔ڈاکٹر شبیر احمد ۔ڈاکٹر نگت رضا ۔ڈاکٹر محمد سبط عباس ۔ڈاکٹر ندا فردوس ۔محمد عثمان ۔عمرہ ظفر ۔مصباح شریف بھی موجود تھے






































Visit Today : 98
Visit Yesterday : 577
This Month : 5348
This Year : 53184
Total Visit : 158172
Hits Today : 752
Total Hits : 708751
Who's Online : 1




















