ملتان :  ایم کیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں خصوصی طور پر ریلیف دینے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے اور شہریوں کو خصوصی طور پر سبسڈی دی جائے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہو دنیا بھر کے غیر مسلم ممالک میں ماہ رمضان المبارک کی امد کے موقع پر کھانے پینے کی تمام اشیاء پر بالخصوص 70 فیصد تک ریلیف دیا جاتا ہے لیکن یہاں اس کے برعکس ہے .ایم کیو ایم پاکستان اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں بھی اپنی آواز بلند کرے گی تاکہ غریب شہریوں کو بالخصوص اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں حقیقی معنوں میں ریلیف ملے اس کے ساتھ ساتھ بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے محنت کش طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے جس کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عام غریب شہری کو ماہ رمضان المبارک کی امد سے قبل اشیائے خورد و نوش اور یوٹیلٹی بلز میں ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔