ملتان: ڈویژن بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئےرابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،ناراض کارکنوں کو راضی کرکے دوبارہ ن لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے ، اس سلسلہ میں ناراض کارکنوں کو پارٹی دائرہ میں لانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے،جس کے تحت رابطہ کمیٹیاں یونین کونسل کی سطح پرکام کریں گے ،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی و یوتھ ونگ کے صدر زاہد عدنان گڈو نے آل پاکستان مسلم لیگ ن سٹی و ملتان ڈویژن و سوشل میڈیا ٹیم کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ، مگر بدقسمتی سےپارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے، مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے کارکنوں کوبھلا دیا گیاہے ، ارباب اختیار نے انہیں مکمل طور پر نظرانداز کردیاہے اور کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، ملتان میں صورتحال بدتر ہے اور پارٹی کارکن لاوارث ہوکر رہ گئے ہیں اور کسی بھی سرکاری محکمہ میں کوئی بھی افسر، ان کی بات سننے اورجائز مسائل کو حل کرنے کو تیار نہیں ہے ،جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں بددلی پائی جاتی ہے اور وہ پارٹی سے لاتعلق ہوکر رہ گئے ہیں ، مگرا نہیں اس صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پارٹی کارکنوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلایا جائے گا ،ڈویژنل صدر چوہدری حبیب سنگھیڑا ،سیکرٹری اطلاعات سعد کانجونے کہا کہ تمام ناراض اور خاموش کارکنوں کے تحفظات کو دور کرکے پارٹی میں عزت و احترام دے کر ان کو پارٹی فعال کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تمام کارکن ،عہدے دارڈویژن ،سٹی اور ضلع میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو کر جدوجہد کریں،انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کےجنرل سیکرٹری چوہدری آفتاب جٹ ، عمران اسلم انصاری چیئرمین وڈپٹی جنرل سیکرٹری ، فاروق قریشی ، عارف بدر قریشی ،رانا اشتیاق چیئرمین،مدنی خلیل قریشی کی سربراہی میں صوبائی حلقہ کی سطح پر رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ،جو اپنے متعلقہ حلقوں کے ناراض اور خاموش کارکنوں کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ آفتاب جٹ ، سیکرٹری اطلاعات سعد کانجو ، چئیرمین و ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران اسلم انصاری ، عارف بدر قریشی ، کونسلرز فاروق قریشی ، قیصر فلک ، مدنی خلیل اور ثاقب بٹ،عثمان عزیز ، منیر انصاری ، سرفراز خان ، چوہدری آصف ، شیخ عامرقریشی ، گوہرجنید ، آصف کمبوہ ، میاں اویس ، رانا ارشاد ، قاسم بگٹی ، چوہدری عاطف ،سنی شاہ ،محمد خلیق رضا و دیگر بھی شریک تھے۔