ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر نگرانی بچوں میں کینسر کا عالمی دن “انٹرنیشنل چائلڈ ہڈ کینسر ڈے” کے طور پر منایا گیا ۔ ہر سال دنیا بھر میں بچوں کے کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ بچوں میں کینسر سے متعلق آگاہی کا عالمی دن بچپن کے کینسر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کینسر میں مبتلا بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ایک عالمی مہم ہے۔ اس موقع پر آج ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف کی سربراہی میں کینسر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر رانا ذوالفقار سربراہ شعبہ کینسر چلڈرن ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد, پروفیسر ڈاکٹر عاصم خورشید، ڈاکٹر کامران عادل، ڈاکٹر عظیم سبحانی، ڈاکٹر معاذ قریشی، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس تبیتا گوہر سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکس نے شرکت کی۔ واک کے بعد ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر محمد کاشف نےچلڈرن ہسپتال میں داخل کینسر سے متاثر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیک کاٹا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔