کسی غریب خاتون کو اس کے کنبے کی بہترین پرورش کے لیے چھوٹا موٹا کاروبار کرا کر دینے سے دلی سکون ملتا ہے: مسز رضوانہ تبسم دورانی
ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی سابق چیئرمین مسز رضوانہ تبسم دورانی نے کہا ہے کہ کسی غریب خاتون کو اس کے کنبے کی بہترین پرورش کے لیے چھوٹا موٹا کاروبار کرا کر دینے سے دلی سکون ملتا ہے اور اس کی دعاؤں سے ہماری دنیا و آخرت میں نجات ہے ہم نے بے شمار خواتین کو سبزی اور کھانے کے لیے چھوٹے چھوٹے کاروبار کرا کر دیے ہیں یہی صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شہداں گورنمنٹ باغ بیگی سکول کے قریب غریب خاتون کو کھانے پکانے کے ایک چھوٹے سے پکوان سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا اس کا مقصد یہ خاتون اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے اور ان کی اچھی تعلیم و تربیت کر سکے اس سے پہلے بھی ہم نے درجنوں خواتین کو کاروبار کرا کر دیے ہیں اور آگے بھی یہ کار خیر کے کام جاری رہیں گے اس موقع پر مکس انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد بھٹی اور دیگر کلبز کی عہدے دار موجود تھیں اس موقع پر رضوانہ دورانی نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو پراٹھے پکا کر ناشتہ کرایا۔





































Visit Today : 512
Visit Yesterday : 475
This Month : 5185
This Year : 53021
Total Visit : 158009
Hits Today : 5881
Total Hits : 706868
Who's Online : 6




















