پاکستان کی ترقی کا واحد حل لوکل گورنمنٹ کو فعال کرنےمیں ہے: چوہدری عابد گجر، کرامت علی شیخ
لاہور /ملتان : ایم کیو ایم پاکستان صدر پنجاب چوہدری عابد گجر، سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اگر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے تو وہ واحد حل پاکستان کے اندر لوکل گورنمنٹ کو فعال کرنے سے ممکن ہوگا ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کسی سیاسی جماعت میں غریب عوام کی اواز پارلیمنٹ تک نہیں پہنچائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس میں جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت صدر پنجاب چوہدری عابد گجر نے کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی پارٹی ہے دیگر سیاسی جماعتوں نے غریب کی بات کی مگر کسی غریب مڈل کلاس کے لوگوں کو پارلیمنٹ میں نہیں پہنچایا ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جس غریب کی بات کی اس کو پارلیمنٹ میں پہنچایا سیکرٹری جنرل ایم کیو ایم پنجاب کرامت علی شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے تو وہ واحد حل پاکستان کے اندر لوکل گورنمنٹ کو فعال کرنے سے ممکن ہوگا کیونکہ پاکستان کے اندر بلدیاتی نظام ہی وہ واحد حل ہے جو ملک و ترقی کی طرف گامزن کر سکتا ہے جس کی مثال سید مصطفی کمال ہیں جنہیں ایک مرتبہ موقع ملا کراچی جو دنیا کے 60 بڑے ملکوں سے بڑا شہر کراچی ہے اس شہر کا نقشہ بدل کے رکھ دیا اگر ہمیں پنجاب میں بھی اسی طرح ترقی کی طرف اگر گامزن کرنا ہے تو بلدیاتی نظام کو ہمیں بحال کرنا ہوگا دیگر مقررین میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری سرور گجر اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ اغا جانی بھائی اراکین پنجاب کمیٹی ذوالفقار مرزا عبدالکریم توکے خان اور جمشید ڈار بھائی اور خواتین ونگ کی سیکریٹری جنرل سمیہ باجی سوشل فورم کے صدر پنجاب ڈاکٹر منیر بھائی لاہور زون کے سینیئر نائب صدر رانا بشیر اے پی ایم ایس او کے پنجاب کے صدر مہار زین بھائی نے خطاب کیا




































Visit Today : 503
Visit Yesterday : 475
This Month : 5176
This Year : 53012
Total Visit : 158000
Hits Today : 5843
Total Hits : 706830
Who's Online : 4




















