ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، چالیس ہزار کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، پرانا شجاعباد روڈ سے دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے محکمہ گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اسکا میٹر منقطع کردیا، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے اور صارفین نے اپنے میٹر اتار کر رکھے ہوئے تھے انکے میٹر قبضہ میں لیکر ان کا لوڈ لے لیا گیا تاکہ میٹر غیر قانونی طور پر استعمال نہ کیا جاسکے، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی ٹیم نے چالیس ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، اسکے علاؤہ OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن دی ہوئی تھیں انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔