میرے شوہر کی وفات کےبعد ہماری جائیداد پر میرے دیور نے قبضہ کر لیا ، اب مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، تحفط فراہم کیا جائے: بیوہ تہمینہ نور
ملتان : انٹرنیشنل پیس کونسل اینڈ فیتھ ہارمنی اینڈ ہیومن رائٹس ملتان ڈویژن سینئر لیگی خاتون رہنما تہمینہ نور نے شوہر محمد اقبال شیخ کی وفات کے بعد مرحوم کے بھائی و دیگر کی جانب سے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دئیے جانے پر تھانہ شاہ رکن عالم میں ملزمان کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دے دی ہے اس سلسلے میں تہمینہ نور نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ میرے شوہر محمد اقبال شیخ2012 میں وفات ہوئی جس پر اس کے دیور محمد اقبال شیخ مرحوم کے بھائی محمد اعجاز سمیت محمد ارشاد عامر اور نوید اقبال نے مرحوم کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاروبار اور جائیداد پر قبضہ کر لیا اور اب وہ مجھے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب ار پی او ملتان سی پی او ملتان سے جان و مال کے تحفظ اور ملزمان کو گرفتار کر کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






































Visit Today : 69
Visit Yesterday : 577
This Month : 5319
This Year : 53155
Total Visit : 158143
Hits Today : 403
Total Hits : 708402
Who's Online : 4




















