ملک بھر میں کرپشن کے ،، شیش ناگ ،، گرفتار کیے بغیر ملکی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے نہ ہی ملک میں سیاسی استحکام قائم ہو سکتاہے: میاں عامر عباس
ملتان: ملک بھر میں کرپشن کے ،، شیش ناگ ،، گرفتار کیے بغیر ملکی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے نہ ہی ملک میں سیاسی استحکام و امن و قائم ہو سکتا یہ بات چیرمین پنجاب نیشنل پارٹی و پیپلز ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما میاں عامر عباس نے آج مزدور راہنما غازی احمد حسن کھوکھر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی وہ نجی دورے پر ملتان آئے ہوئے تھے میاں عامر عباس نے کہا کہ ملک بھر میں ملک دشمن قوتوں کے اشارے پر ایک ادارے کے خلاف طے شدہ پروگرام کے تحت منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کی ہوئی ہے تمام ادارے کھربوں روپے کا بجٹ خرد برد کر لیتے ہیں جبکہ تنقید صرف افواج پاکستان کے کی جا رہی ہے پاک فوج کے بجٹ کا کام تو نظر بھی آتا ہے کیا باقی اداروں کو بجٹ نہیں ملتا ؟ جبکہ ملک بھر کے اداروں کی کارکردگی صفر ہے انھوں نے کہا کہ عوام پر مظالم تو پولیس سمیت ہر ادارہ کر رہا تھانیدار ،پٹواری ،تحصلدارسمیت تمام اداروں میں تسلسل سے کرپشن تو ہو رہی ہے میاں عامر عباس نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ فضول پروگراموں میں اربوں روپے خرچ کر کے کرپٹ مافیاز کو قومی خزانہ لوٹنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں ،،اپنی چھت اپنا گھر ،، بچوں کے لئے ،دودھ، کے نام پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے اشیاء خوردونوش و ضروریات ء زندگی کی قیمتوں میں کمی کریں ،بجلی گیس ، طبی و تعلیمی اخراجات پر لوگوں ریلیف دیا جائے ملک بھر میں غریب مجبور عوام مہنگائی ،بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے مجبور ہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مختصر عرصہ میں ناکام و نا پسندیدہ ہو گئی تھی مگر موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے پاس کوئی اور آپشن ہی نہیں رہی انھوں نے کہا پاکستان میں غربت بے روزگاری کا طوفان آرہا جس سے بھوک افلاس کا شکار عوام کی بے چینی خونی انقلاب کے اسباب پیدا کر دے گی حکمرانوں کو فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے بارے سوچنا ہو گا عدل و انصاف پر زور دینا ہوگا





































Visit Today : 87
Visit Yesterday : 577
This Month : 5337
This Year : 53173
Total Visit : 158161
Hits Today : 700
Total Hits : 708699
Who's Online : 9




















