کرکٹ میچز کےدوران کھلاڑیوں کی رھائش اور اسٹیڈیم تک آمدورفت کیلئے متبادل حکمت عملی مرتب کی جائے:کنزیومر رائٹس فورم ، ہیلپرزفورم کی کور کمانڈر ملتان ، کمشنر ملتان اور آرپی او ملتان سے اپیل
ملتان: صدر کنزیومر رائٹس فورم ، ہیلپرزفورم ملک قسورعںاس گرا، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، لیگل ایڈوائزر محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر معظم وحید خواجہ نے پاکستان بزنس فورم اور سول سوسائٹی کےعہدہ داران کی رابطہ میٹنگ کےدوران خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر ملتان ، کمشنر ملتان اور آرپی او ملتان سے اپیل کرتےہیں کہ کرکٹ میچز کےدوران کھلاڑیوں کی رھائش اور اسٹیڈیم تک آمدورفت کیلئے متبادل حکمت عملی مرتب کی جائے کیونکہ کرکٹ میچز کے دوران سکول، کالج اور تجارتی مراکز شدید متاثر ہوتےہیں اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے ملتان میں کرکٹ میچز کا انعقاد خوش آئیند ہے مگر گنجان آبادی والے علاقوں میں ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے شہری شدید اذیت سے دوچار ہوتےہیں اجلاس میں سیکرٹری اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ملتان) کلب عابد خان، ساؤتھ پنجاب ہوٹلزاینڈریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر اعجاز کریم ، صدر پاکستان بزنس فورم ملتان شیخ محمد عرفان، صدر جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد ، سینئر نائب صدر ہیلپرزبزنس فورم خواجہ دلشاد احمد ودیگر شریک تھے۔





































Visit Today : 121
Visit Yesterday : 577
This Month : 5371
This Year : 53207
Total Visit : 158195
Hits Today : 1061
Total Hits : 709060
Who's Online : 10




















