مہنگائی اور معاشی بدحالی،،،ملتان سمیت ساؤتھ پنجاب کی ترقی و خوشحالی اور زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے حکومت پنجاب سنجیدگی سے کردار ادا کرے: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ
معیشت کی بہتری کے لیے غریب قوم کو مزید وقت دینے کی گنجائش نہیں بلکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی اور معاشی بدحالی سے دوچار عوام خوشحال ہو ملتان سمیت ساؤتھ پنجاب کی ترقی و خوشحالی اور زرعی شعبہ کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت پنجاب سنجیدگی سے کردار ادا کرے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے آسان شرائط پر کم ازکم دس لاکھ تک قرضے فراہم کئے جائیں کرامت علی شیخ نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلات کو نقصان پہنچنے پر حکومت غریب کاشت کاروں کے نقصان کا ازالہ کرے بلکہ ملتان و گردونواح میں بوسیدہ عمارات میں رہائش پذیر مکینوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 548
Total Hits : 708547
Who's Online : 4




















