پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ ,, نوجوان لکھاری معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں: زاہد مقصود قریشی
ملتان : سماجی تنظیم اتحاد امن کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام نوجوان
لکھاریوں کی تنظیم پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ جس میں اتحاد امن کمیٹی ملتان کے ضلعی صدر زاہد مقصود قریشی کا کہنا تھا کہ نوجوان لکھاری ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں آج کے دور میں کتاب دوستی کی کوشش یقیناً قابل تحسین امر ہے ہم ایسی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کوشاں افراد کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر اتحاد امن کمیٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی اور پاکستان رائٹرز ونگ کے نو منتخب عہدیداران نوجوان کالم نگار چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ ، صدر محمد ساجد اقبال شجرا ، جنرل سیکرٹری محمد عاطف انصاری ، فنانس سیکرٹری حسین عبدالرحمن نسیم ، سینئر نائب صدر صہیب اقبال ، نائب صدر سردار ساجدخان چانڈیو ، سیکرٹری نشر واشاعت عمیر امتیاز خان ، مہمان ادیب علی عمران ممتاز ودیگر شریک تھے۔ نو منتخب عہدیداران نے اتحاد امن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے امور کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔






































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 440
This Month : 13495
This Year : 61331
Total Visit : 166319
Hits Today : 2619
Total Hits : 846128
Who's Online : 7




















