امریکہ، اسرائیل کشیدگی نے امت کو قریب کیا، پاکستان کا امن کے لیے کردار قابلِ تحسین ہے: علامہ رمضان توقیر
ملتان: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ علماۓ کرام نے ہمیشہ دینِ اسلام کی صحیح تعلیمات کو عام کرنے، اتحادِ امت کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے امریکہ اسرائیل کی جنگ میں سب سے بڑا نقصان ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ہوا ہے کیونکہ اس جنگ نے ملک سے شیعہ سنی اختلاف کا گلا گھونٹ دیا ہے اب کوئی ملک دشمن قوت چاہے بھی تو فرقہ واریت کو ہوا نہیں دے سکتی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی سر براہی میں پاک آرمی کے شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی اس وقت امت مسلمہ کو جو موجودہ درپیش مسائل ہیں ان کے اتحاد کے لیے بالخصوص ا ایران امریکہ جنگ میں امن اور صلح کے لیے پاکستان کے کردار کو ہم سراہتے ہیں بالخصوص فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا انتہائی مثبت قدم ہے صلح میں عالمی سطح پر آنے والے وقتوں میں سنگ میل ثابت ہوگا اور پوری دنیا میں بھی امن کی فضا پیدا ہوگی خصوصاً امت مسلمہ اور تمام اسلامی ممالک کے اندر بھی ایک اتحاد کی فضا پیدا ہوگی پاکستان کا قیام امن کے لیے کلیدی کردار پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن کا پیغام بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مصور حسین نقوی اور ضلع ملتان کے صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے مدرسہ مصباح العلوم الجعفریہ سوتری وٹ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن یہ چاہتے ہیں کہ یہ فرقہ واریت دوبارہ سے سر اٹھائے ملک میں بدامنی ہو تاکہ ہم اپنے مقاصد کو پورا کر سکیں لیکن ہم اپنے وطن کے امن کو کبھی بھی خراب نہیں ہونے دیں گے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ فرقہ واریت کی نفی کی ہے اور اس کے لیے انہوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے وطن میں تمام مسالک شیعہ سنی نے وطن کی خاطر ہمیشہ امن کے لیے کردار ادا کیا ہے اب اگر کوئی فرقہ واریت کی بات کرے گا تو اس کا کردار وطن دشمنی ہی سمجھا جائے گا انہوں نے کہا کہ علماۓ کرام اپنے خطبات، دروس اور اصلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ اسی طرح پاک فوج کی ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ سرحدوں کی حفاظت ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطنِ عزیز کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لیئے ٹھوس پالیسی بنا کے وطن دشمنوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طبقات باہمی تعاون، رواداری اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنایا جا سکے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہم سب متحد ہیں۔






































Visit Today : 360
Visit Yesterday : 560
This Month : 8650
This Year : 56486
Total Visit : 161474
Hits Today : 11797
Total Hits : 758241
Who's Online : 6






















