سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے کوشاں ہیں: محمود جاوید بھٹی
ملتان : صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مشیر صوبائی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی نے میونسپل کمیٹی دفتر شجاع آباد میں ”عوامی آگاہی سیمینار” کا انعقاد کیا، اس موقع پر مشیر صوبائی محتسب ملتان 2 وقار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آگاہی سیمینار میں محمود جاوید بھٹی مشیر محتسب نے بتایا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے متعلق عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کوشاں ہے، جہاں شہریوں کو بغیر وکیل شکایت درج کرواتے ہی ان کے مسائل قلیل مدت میں حل کئے جارہے ہیں۔ آگاہی سیمینار میں ریجنل دفتر محتسب پنجاب اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ معاذ حسن بختیار نے بھی شرکت کی۔ مشیر صوبائی محتسب ملتان محمود جاوید بھٹی نے کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کسی بھی صوبائی محکمے کے خلاف شکایات کی صورت میں صوبائی محتسب کے علاقائی دفتر یا صدر دفتر لاہور کو اپنی شکایات بذریعہ ڈاک بھی بھیج سکتے ہیں۔ جبکہ درخواست گزار کو درخواست کی سماعت کے حوالے سے ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست کی تاریخ سماعت اور مقررہ وقت سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے صوبائی محتسب کے اغراض و غایت، مقاصد، افادیت اور کارکردگی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کے ویژن اور ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں موجود علاقائی دفاتر کے ذریعے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ آگاہی سیمینار میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ موقع پر شکایات کا اندراج کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔






































Visit Today : 277
Visit Yesterday : 525
This Month : 9092
This Year : 56928
Total Visit : 161916
Hits Today : 845
Total Hits : 761449
Who's Online : 6






















