نیویارک:  امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ میدیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کی 97 ڈالر فی بیرل فروخت جاری ہے جبکہ برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔