ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،،لاہور،ملتان سمیت پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
bbc news urdu نے Wednesday، 15 April 2026 کو شائع کیا.
لاہو/ملتان: ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔لسیکو میں شارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیر اعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق 2 کے بجائے 6، 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 294
Visit Yesterday : 558
This Month : 6287
This Year : 70006
Total Visit : 174994
Hits Today : 8356
Total Hits : 981345
Who's Online : 9























