ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ملتان کے وفدکی صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال بخاری سربراہی میں سینئر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین سے کمشنر آفس ملتان میں اہم ملاقات کرتے ہوئے متاثرین گلبرگ کی طرف سے تیار کتابچہ نما فائل پیش کی جس میں متاثرین گلبرگ ملتان و ڈیرہ غازی خان کے احتجاجی مظاہروں کی تصویری جھلکیاں، 150 سے زائد کوآرڈینیٹر متاثرین گلبرگ کے نام، موبائل نمبر، انکے دستخط شدہ شیٹیں اور سب سے اوپر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کے نام درخواست لکھ کر ہزاروں متاثرین گلبرگ کی دردناک کہانی سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے اس فراڈ کالونی کے مالک اصغر علی گورمانی MPA,PP283 کیخلاف ایکشن لینے کی اپیل کی۔ملاقات میں چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری راؤ محمد عارف رضوی چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، علی رضا سنڈھل، محمد ذوہیب ودیگر موجودد تھے۔