ملتان: انجمن تاجران عثمانیہ بازار فاروق اعظم روڈسورج میانی ملتان کےصدرچوہدری پرویز گجر کی قیادت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی اجلاس منعقدہ ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر محمد اختر بٹ،مرکزی صدر جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ تھے،اجلاس میںطیب خان،شفیق قریشی،وہاج قریشی،صبغت اللہ انصاری،شیخ عثمان،عنائت اللہ خان،عامر انصاری،شیخ جاوید،رانا عبدالرحمن،یعقوب شیرا،زبیر کمبوہ، چوہدری عثمان جٹ،رانا اویس سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمحمد اختر بٹ،چوہدری پرویز گجر،عارف فصیح اللہ نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے نہ صرف عوام بلکہ تاجر طبقے کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے اور ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید متاثر کر رہا ہے،عارف فصیح اللہ اور چوہدری پرویزگجر نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈالا جا رہا ہے، تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے مگر موجودہ حالات میں وہ شدید دباؤ کا شکار ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں، انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا،احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرے بازی کی اور مطالبات کے حق میں آواز بلند کی ،مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔