جیسمین لائنز کلب کی سالانہ وزٹیشن،،خواتین فلاحی میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں: ڈاکٹر نثار احمد چوہدری
ملتان: ملتان جیسمین لائنز کلب کی سالانہ وزٹیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین سماجی، معاشرتی اور فلاحِ انسانیت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ خدمت خلق کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہیں، جو قابل تحسین عمل ہے۔ انہوں نے جیسمین لائنز کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائنز ممبران معاشرے میں مثبت تبدیلی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔صدر جیسمین لائنز کلب عاصمہ ارسلان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلب مستحق افراد کی مدد، عوامی مسائل کے حل اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے سماجی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اجتماعی کاوشیں معاشرے میں بہتری لانے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ سیکرٹری سعدیہ ملک نے سال بھر کے دوران کلب کے زیر اہتمام مکمل کیے گئے منصوبوں، فلاحی سرگرمیوں اور آئندہ کے اہداف پر مبنی رپورٹ پیش کی۔جبکہ جی ایم ٹی کواڈنیٹر لائنز کلبز انٹر نیشنل چوہدری الطاف شاہد نے کہا ملتان جیسمین لائنز کلب کی خدماتی اور فلاحی منصوبہ جات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین ممبران کی تعداد میں اضافہ اس کلب کی نمایاں کارکردگی کا ثبوت ہے۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض دعا فا طمہ نے سرانجام دئیے تقریب میں شائستہ ذیباء، رفعت اعظم، سا جدہ خلیل،عفیفہ شہزاد، شہناز ذوالفقار، فرحت شفیق، عالیہ افضل، سمیرا اخلاق، فرح دیباء، عروسہ، عطیہ حمید، جیسمین فرخ،نر گس اشفاق،سمیت،ڈاکٹر باسط رمضان،محمد زوہیب،عفت سعید،عیشاء سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی خدمت، خواتین کی فلاحی سرگرمیوں اور انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا





































Visit Today : 379
Visit Yesterday : 440
This Month : 13536
This Year : 61372
Total Visit : 166360
Hits Today : 2875
Total Hits : 846384
Who's Online : 11




















