ملتان:  جمعیت طلبہ عربیہ ملتان کے ضلعی منتظم حافظ اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد و اخوت کی فضا کو فروغ دیں، کیونکہ یہی امت کی کامیابی اور استحکام کا راستہ ہے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس پیغام کو عام کریں اور معاشرے میں اتحاد، شعور اور مثبت سوچ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس حوالے سے جمیعت طلبہ عربیہ نے رواں سال کا سلوگن ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے عصر حاضر کے تقاضوں اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم معصوم شاہ روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر امین ضلع برادر وقاص حبیب،ناظم بزم قران برادر عبدالحسیب،ناظم نشر و اشاعت برادر عبدالاحد خالد،کلیم اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے حافظ اعجاز الرحمان نے مزید کہا کہ آج مسلم دنیا فکری انتشار، باہمی اختلافات اور عالمی سطح پر درپیش مسائل کی وجہ سے ایک نازک دور سے گزر رہی ہے، جس کے باعث امت کی اجتماعی قوت متاثر ہو رہی ہے حرمین شریفین امتِ مسلمہ کے ایمان، وحدت اور مرکزیت کی علامت ہیں، اور ان کا تحفظ کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں بلکہ پوری امت کا مشترکہ فریضہ ہے۔ ایسے حالات میں یہ سلوگن اتحاد، بیداری اور اجتماعی ذمہ داری کا واضح پیغام دیتا ہے۔ حافظ اعجاز الرحمن نے نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اور جمعیت طلبہ عربیہ نوجوان نسل میں دینی شعور، فکری پختگی اور ملی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ل اس سلوگن کا مقصد نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور انہیں امت کے وسیع تر مفاد کے لیے متحرک کرنا ہے۔