ملتان : وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے کوٹ ادو کا دورہ کیا۔ انہوں نے وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف میپکو کمپلیکس میں واقع ایکسین دفتر میں عام الناس کی شکایات کی سماعت کی. اس موقع پر شہریوں نے بجلی، گیس، نادرا، پاسپورٹ، پاکستان بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سمیت دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔
انہوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے شہریوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو وفاقی اداروں سے خدمات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوں یا انہیں غیر ضروری تاخیر کا سامنا ہو، تو وہ فوری طور پر وفاقی محتسب کے دفتر سے رابطہ کریں۔ کیونکہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کی سہولت اور فوری ریلیف کے لیے کھلی کچہریوں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی رسائی تک کے مشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری رکھتا ہے۔ تاکہ شہریوں کے مسائل قوانین کے مطابق حل کیے جا سکیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے، جہاں 12 سے زائد نئی درخواستیں بھی موصول ہوئی۔ جن پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے گئے۔ وفاقی محتسب کی جانب سے موقع پر موجود وفاقی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں۔