آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے اجلاس سے جنرل سیکرٹری ضیاء سید کا خطاب
ملتان: آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز (APFUTU) کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل‘ گارمنٹس‘ لیدر اینڈ فٹ ویئر انڈسٹریز میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور اکارڈ پاکستان کے قوانین کے حوالے سے معلوماتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے APFUTU کے جنرل سیکرٹری ضیاء سید نے کہا کہ اکارڈ انٹرنیشنل نے بنگلہ دیش کے بعد پاکستان میں بھی باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اکارڈ پاکستان میں اب تک ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹریز سے منسلک پانچ سو سے زائد سندھ اور پنجاب کی انڈسٹریاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، اکارڈ پاکستان دُنیا بھر کے 130 برانڈز کے کیساتھ معاہدے کر چکا ہے، جس کے تحت ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ مزدوروں کو حادثات سے بچانے اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے موزوں اقدامات کرنے کا پابند بناتا ہے، اور ہر مزدور کو نوکری کا باقاعدہ معاہدہ فراہم کیا جانا لازمی ہے، پاکستان کی معیشت میں ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس انڈسٹری سالانہ تین ارب ڈالرز سے زائد کا بڑا زرمبادلہ کما رہی ہے،اکارڈ پاکستان نے جہاں پر انٹرنیشنل برانڈز کیساتھ معاہدے کئے ہیں وہاں پر پاکستان میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، فٹ ویئر کے مینو فیکچررز اور برانڈز کیساتھ بھی روابط کو فروغ دیا ہے اور ان کو اکارڈ انٹرنیشنل اور اکارڈ پاکستان کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا ہے تاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہم سب ملکر مثبت کردار ادا کر سکیں، ضیاء سید نے کہا کہ اکارڈ پاکستان کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات پر چھ ماہ کے اندر اندر فیصلہ کیا جائیگا، جبکہ اکارڈ پاکستان نے انڈسٹریوں کی انسپکشن کا آغاز کر دیا ہے، جلد ہی فیکٹریوں میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی، اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دیں جائیں گی جبکہ ورکرز کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ورکرز کونسلز بھی قائم کی جا رہی ہیں، اکارڈ پاکستان کے تحت فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو ہر چھ ماہ بعد میڈیکل چیک اپ اور ویکسی نیشن ضروری قرار دی گئی ہے، رات دیر تک کام کرنے والے ملازمین کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا لازمی ہے، جبکہ کام کاج کے اوقات کار آٹھ گھنٹے ہیں، ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری میں کیٹگری وائز تنخواہ دی جانی چاہئے، سپلائی چینز کا ماننا ہے کہ کم از کم اُجرت کی بجائے لیونگ ویج دی جانی چاہئے۔ اکارڈ پاکستان صحت اور سلامتی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ‘ یورپی یونین کے قوانین، گلوبل فریم ایگریمنٹ صحت و سلامتی کے حوالے سے واضح ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز(APFUTU) ملتان ڈویژن کے صدر شیخ محمد اسماعیل، و رانا عبدالجبار جنرل سیکریٹری دیگر عہدیداروں میاں طفیل احمد قریشی، خلیل احمد جاوید انصاری، محمد عارف قریشی، غلام مرتضی، محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ اس طرح کے معلوماتی سیمینار وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں،کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی قوانین سے آگاہی کی بدولت ہی انڈسٹری کی جدت میں اضافہ ہو سکتا ہیں، فیڈریشن کی 32 سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، اور بتایا کہ فیڈریشن نے بانی پیرزادہ امتیاز سید کی سربراہی میں اپنے حقوق سے ناآشنا مزدوروں کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑی اور پاکستان میں بہتر مزدور قوانین کیلئے اپنا کردار ادا کیا، مقررین نے کہا کہ اکارڈ پاکستان کی کارکردگی حوصلہ افزاۂے انٹرنیشنل برانڈز کیساتھ ساتھ پاکستانی برانڈز کیساتھ بھی اکارڈ پاکستان کام کر رہی ہے اور جنوری 2025ء میں اکارڈ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورتی کانفرنس کرنیکا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ عالمی قوانین کے حوالے سے جائزہ لیا جا سکے اور اُس پر کھل کر بات کی جا سکے۔ ایسے اقدامات سے ساوتھ پنجاب ریجن کے مزدورں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ ساوتھ پنجاب ریجن میں مزدورں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ معلوماتی سیمینار سے مزدورں میں آگاہی لائی جا سکتی ہے۔







































Visit Today : 202
Visit Yesterday : 587
This Month : 4103
This Year : 32531
Total Visit : 89320
Hits Today : 649
Total Hits : 217534
Who's Online : 3



























