نابینا افراد ہمارا فخر، تھوڑی سی توجہ سے باصلاحیت شہری بن سکتے ہیں: ام فروہ ہمدانی
ملتان: ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروہ ہمدانی نے کہا ہے کہ نابینا افراد
ہمارا فخر ہے ہم سب نے مل کر ان کو ایک اچھا کار آمد انسان بنانا ہے ہماری تھوڑی سی توجہ سے یہ ایک بہترین شہری بن سکتے ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے نابینا اور معذور افراد کے لیے بہت سارے پروگرام جاری ہیں اور مزید بھی آنے والے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ڈائریکٹر نابینا سینٹر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ اگر پنجاب گورنمنٹ ہماری سرپرستی کرے تو پورے پنجاب میں ہمارے نابینا طلباء و طالبات اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیں یہ ادارہ 79 میں ایک کمرے سے شروع ہوا اور آج پورے پاکستان میں اس کی گونج ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ آج پاکستان اور پوری دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں مہمانِ اعزاز انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز اور بلوم فیلڈ سکول سے مسز مقدس نے کہا کہ یہ نابینا افراد کسی بھی طرح سے بینا افراد سے پیچھے نہیں بلکہ بینا افراد کو یہاں پر آ کر ان کا ڈسپلن اور ٹیلنٹ کو دیکھنا چاہیے یہ بصارت سے محروم ضرور ہے لیکن ان کے اندر بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے تقریب سے سپیشل ایجوکیشن سے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان، نواز شریف زرعی یونیورسٹی سے ڈاکٹر جمشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔





































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 560
This Month : 8652
This Year : 56488
Total Visit : 161476
Hits Today : 11839
Total Hits : 758283
Who's Online : 11






















