ملتان :  سابق ایم این اے ڈوثرن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے سیوریج کے لیے 27 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان سے ملاقات کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملتان میں مثالی کام کریں گی انھوں نے کہا کہ ملتان کے گلی محلوں سے لیکر بڑے روڑ تک سورج کا مسئلہ حل ہو جائے گا اب ملتان بھر میں کہیں بھی سوریج کا پانی کھڑا نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پھر ملتان میں اتنے ہی فنڈز جاری کئے جائیں گے انھوں نے کہا اتنے زیادہ فنڈز کسی بھی دور میں ملتان پر خرچ نہیں ہوئے اتنے فنڈز کے خرچ کے بعد ملتان ماڈل سٹی بن جائے گا اس موقع پر ملک رمضان اعوان نے کہا ورکرز کے مسائل پر بھی بھی قائدین کو توجہ کرنی چاہییے شیخ طارق رشید نے کہا اس سلسلے میں پارٹی قیادت کو آگاہ کروں گا