ملتان :  ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمان خان کے مطابق سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ جو کہ رواں ماہ منعقد ہوگی کے سلسلہ میں ڈویژن لیول پر کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے حتمی ٹرائلز 14اپریل بروز منگل صبح نو بجے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کلمہ چوک ملتان میں منعقد ہونگے عطاالرحمن خان نے اس سلسلہ میں بتایا کہ سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈویژن لیول پر ہارڈ بال چیمپین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں یوتھ کو زیادہ نمائندگی دی گئی ہے اس سلسلہ میں پہلے ڈسڑکٹ ملتان خانیوال لودہراں اور وہاڑی میں ٹرائلز کا انعقادکیا گیا ہر ڈسڑکٹ سے سولہ رکنی سکواڈ منتخب کیا گیا جن دس کھلاڑی انڈر23چار کھلاٰی انڈر 19اور دو کھلاڑی سینئر شامل تھے جبکہ ڈویژنل لیول پر چار سینئر دو انڈر 19اور دس انڈر 23کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ڈویژنل ٹرائلز میں شمولیت کرنے والے چاروں اضلاع کے منتخب کھلاڑیوں کے لیے اوریجینل ایف آر سی بمعہ والد یا گارڈین کے شناختی کارڈ سمارٹ کارڈ یا قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے