یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے موقع پر یو ای ٹی میں پُرعزم واک،،قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے کی
ملتان (صفدربخاری سے) ۔یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت حضرت محمدﷺ کے حوالے سےمحمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان میں ایک پُرعزم واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے کی جبکہ رجسٹرار یو ای ٹی ملتان عاصم عمر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء حضرت محمد ﷺ کو اپنا آئیڈیل بناکر دنیا و آخرت کی کامیاب حاصل کرسکتے ہیںناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور اس حوالے سے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ محبتِ رسول ﷺ کو اپنی زندگیوں کا محور بنائیں۔رجسٹرار عاصم عمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں مثبت سوچ اور دینی اقدار کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہمیشہ ایسے بامقصد پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔واک کا اختتام دعا پر ہوا جس میں ملک کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔






































Visit Today : 360
Visit Yesterday : 560
This Month : 8650
This Year : 56486
Total Visit : 161474
Hits Today : 11799
Total Hits : 758243
Who's Online : 4






















