سرائیکی وسیب کے نامور ومعروف قانون دان ندیم ظفر خان پنیاں کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت
ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی لائرز ونگ کے صدر احمد شہزاد بلوچ ایڈووکیٹ اور یوتھ ونگ کے رہنماء حمید خان بلوچ کی جانب سے شمولیت کی دعوت پر معروف قانون دان ندیم ظفر خان پنیاں نے آپنے ساتھیوں سمیت پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ تاج لنگاہ میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ندیم ظفر خان پنیاں نے کہا کہ وہ سرائیکی وسیب کے ساتھ ہر سطح پر ہونے والی ناانصافیوں سے پوری طرح باخبر ہیں ۔ اسلئے وہ شعوری طور پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی سرائیکی وسیب کے حقوق کے لئے تاریخ ساز کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سرائیکی پارٹی وکلاء ونگ کے صدر احمد شہزاد ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پورے سرائیکی وسیب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سرائیکستان کے لئے ملک کے سب سے باشعور طبقے یعنی وکلاء کے ساتھ مل کر عملی جدوجہد کریں گے اور وسیب کی تمام اہم بارز میں سرائیکی پارٹی کے لائرز ونگ قائم کئے جائینگے ۔ بعد میں ندیم ظفر خان پنیاں نے پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ملک اللّٰہ نواز وینس سے بھی ملاقات کی ۔ ملک اللّٰہ نواز وینس نے ان کی شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ندیم ظفر خان پنیاں جیسے باشعور وکلاء کی پارٹی میں شمولیت سے سرائیکی وسیب کے حقوق کے حصول کی منزل مزید قریب ہو جائے گی۔ دریں اثناء پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ سینٹرل سیکریٹریٹ کے کوآرڈینیٹر حمید خان بلوچ نے کہا کہ عنقریب پارٹی سیکرٹریٹ میں ندیم ظفر خان پنیاں کو ان کی زمہ داریوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب ہوگی۔ تقریب میں پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ بھی شریک ہوں گی اور ندیم ظفر خان پنیاں اور ان کے دوسرے ساتھیوں کو نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔





































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 560
This Month : 8652
This Year : 56488
Total Visit : 161476
Hits Today : 11839
Total Hits : 758283
Who's Online : 11






















