ملتان: سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت،بیروزگاری اوربجلی،سوئی گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ان میں شامل ناجائز ٹیکسوں،بھاری بھرکم ٹریفک چالانوں کی وجہ سے عوام شدید پریشانی و ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔حکومت نے بجلی،سوئی گیس اور ٹریفک چالانوں کو اپنا زریعہ معاش بنا لیا ہے جبکہ عوام فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں عوام بیروزگاری اور بھوک سے پریشان ہیں۔جبکہ حکومت آئی ایم ایف سے لیاگیا قرضہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرر ہی ہے اور ان قرضوں کی واپس ادائیگی کے لیے عوام پر ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کرکے انہیں زندہ دفن کردیا ہے۔خدارا اگر ملک میں معاشی بحران ہے تو کیا یہ بحران صرف اور صرف عوام کے لیے ہے کیا حکومت پر معاشی بحران اور موجودہ جنگی حالات کا کوئی اثر نہیں پڑتا ان کے پرٹوکول اور شہانہ خرچ میں کمی آنے کی بجائے اس میں اضافہ ہوگیا ہے آخر کب تک عوام یہ ظلم و ذیادتی برداشت کرے خدارا عوام کو ریلیف کے نام پر تکلیف نہ دی جائے۔ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کرئے۔