ملتان :  مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس و ہیلپرزبزنس فورم کے چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے اپنے بیان میں کہا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سمارٹ لاک ڈاؤن سے سفید پوش لاکھوں تاجر اور محنت کش غریب طبقہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوئے ہیں شدید گرمی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کا آغاز شام 6 بجے ہوتا ہے اور 8 بجے تجارتی مراکز کی بندش سے صرف 2 گھنٹوں میں سفید پوش طبقہ کیا کاروبار کرسکتا ہے رہی سہی کسر پیٹرول بجلی گیس قیمتوں نے پوری کردی ہے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کو ملحوظ رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 9 سے 10 بجے اور ہوٹل کھانے پینے کے تاجروں کو 2 گھنٹے کا اضافی ریلیف دیا جائے تاجروں کیلئے دکانوں کے کرایے اور ملازمین کی تنخواہ دینے کی سکت ختم ہوچکی ہے اور بجلی پیٹرول اور گیس قیمتوں میں کرکے سفید پوش غریب طبقہ کو ریلیف دیا جائے وگرنہ مہنگائی اور بےروزگاری کا اژدھا پوری قوم کو نگل جائیگا ۔