ملتان:  پیر سید عظیم الدین شاہ الجیلانی القادری سجادہ نشین دربار حضرت سید عظیم الدین شاہ الرزاقی الجیلانی القادری واعظی رحمت اللہ علیہ دربار حضرت سید قائم الدین شاہ جیلانی القادری ٹھنی شریف،سیون شریف سندھ،ہمراہ برادران سید سراج الدین شاہ،سید منور الدین شاہ،سید کمال مصطفیٰ میراں،سید افضال مصطفیٰ شاہ، اور فرزند سجادہ نشین سید عاشر عظیم شاہ نے اپنے دست مبارک سے دربار کو غسل دیا اور چادر پوشی کی،اس موقع پر سید کمال مصطفیٰ میراں نے کہا کہ حضرت سید عظیم الدین شاہ الرزاقی الجیلانی القادری واعظی، حضرت سید غلام محی الدین شاہ الرزاقی الجیلانی واعظی اور مخدوم سید غلام محمد شاہ الجیلانی القادری واعظی کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی، اصلاحِ معاشرہ اور لوگوں کی روحانی تربیت پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پر فتن دور میں ہمیں اولیاء اللہ کی تعلیمات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے،آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پہ سید محمد ابراہیم شاہ ،سید حامد رضا شاہ،راؤ توفیق ، شاہ ولی راجپوت ،ضیاء انصاری ،سید جواد عظیم،اور سید حمزہ مصطفیٰ گیلانی،رئیس انور علی بگھیو ،رئیس بچل بگھیو، رئیس حق نواز رند ، محمد ابراہیم رند،بچل رندخادم حسین لاکھیر،محمد خان کھوسو، نے شرکت کی۔تقریبات کے اختتام پر زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ دربار شریف پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی۔