انجمن تاجران بوسن روڈ شالیمار کالونی کے صدر کے گھر ڈکیتی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجر تنظیموں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس، 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
ملتان : انجمن تاجران بوسن روڈ شالیمار کالونی کے صدر ملک طارق ہانس کے گھر ڈکیتی کی واردات اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کا مشترکہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا،اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر محمد اختر بٹ،ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، چوہدری پرویزگجر، ملک طارق ہانس،چوہدری عثمان جٹ، صبغت اللہ انصاری، عنایت اللہ خان، وہاج قریشی، جاوید قریشی، رانا عبدالرحمن،عامر انصاری،زبیر کمبوہ،شیخ عثمان،طیب خان،رانااویس، یعقوب شیراسمیت دیگر تاجر رہنماؤں اور بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی،اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد اختر بٹ اور عارف فصیح اللہ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے اور آئے روز بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک طارق ہانس کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ان کی گرفتاری نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے،انہوں نے پولیس کو واضح انتباہ دیا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا مال برآمد نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی، جس کا دائرہ شہر بھر تک پھیلایا جائے گا،جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔







































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 525
This Month : 9089
This Year : 56925
Total Visit : 161913
Hits Today : 829
Total Hits : 761433
Who's Online : 4






















