ایم این ایس یو ای ٹی ملتان میں یومِ اقبال پر سیمینار و ریلی، نصاب کی جدید کاری پر پانچ روزہ اہم ورکشاپ کا اعلان
ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان میں یومِ اقبال کے موقع پرطلباء کی آگاہی کیلئے سیمینارکے بعد ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد، رجسٹرارڈاکٹرعاصم عمر، سربراہ بی ایس سی ایس ڈیپارنمنٹ ڈاکٹر شہزاد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آگاہی ریلی کا مقصد مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل میں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کا شعور بیدار کرنا تھا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اقبال کے اشعار اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے نظریات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ان کے پیغامِ خودی، اتحاد اور علم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ریلی یونیورسٹی کیمپس میں مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی وی سی آفس جاکراختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے کہاہے کہ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (MNSUET) ملتان کے سینٹر فار پروفیشنل اینڈ ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ (CPED) کے زیر اہتمام “اسٹریٹجک کریکولم ماڈرنائزیشن” کے موضوع پر ایک اہم اور تاریخی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس باوقار علمی نشست کی قیادت عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد خان کریں گے۔ ڈاکٹر خان نے یونیورسٹی آف شیفیلڈ، برطانیہ سے آپریشنز ریسرچ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ سابق پرو ریکٹر (اکیڈمکس) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے پاس 30 سال سے زائد تدریسی و انتظامی تجربہ ہے اور وہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور آئی بی اے کراچی جیسے ممتاز اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر خان کو تعلیمی معیار کو عالمی صنعتی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مہارت حاصل ہے۔یہ پانچ روزہ جامع تربیتی پروگرام درج ذیل اہم موضوعات پر مشتمل ہوگا:- نصاب کی جدید تشکیل (Curriculum Redesign)- CLO-PLO میپنگ (Outcome-Based Education)- این ٹی سی اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سے ہم آہنگی- اعلیٰ تعلیم میں معیار کی یقین دہانییہ ورکشاپ ایم این ایس یو ای ٹی کے تمام اساتذہ کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، جبکہ دیگر جامعات کے اساتذہ بھی اس میں شرکت کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنے تعلیمی پروگرامز کو انڈسٹری 4.0 کے تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں۔مقام: سول ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر لیب، ایم این ایس یو ای ٹی ملتانتاریخیں: 4 مئی تا 8 مئی (مزید تفصیلات شیڈول کے مطابق)رجسٹریشن کے لیے دیے گئے لنک یا QR کوڈ کے ذریعے اندراج کیا جا سکتا ہے:https://forms.office.com/r/7tc0N8Juua یہ اقدام پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور اسے عالمی سطح کے مطابق ڈھالنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔








































Visit Today : 232
Visit Yesterday : 443
This Month : 11069
This Year : 58905
Total Visit : 163893
Hits Today : 2999
Total Hits : 807506
Who's Online : 5






















