لاہور :  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ملک کے عوام کا جو حصہ زکوٰۃ کا مستحق اور حق دار ہے حکومت اس سے بھی ہر لیٹر پٹرول پر 117 روپے لیوی وصول کررہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ ظلم کی انتہا ہے کہ جن لوگوں کے لیے آج محدود تنخواہ میں اپنا ماہانہ خرچ پورا کرنا ناممکن ہوگیا ہے ان سے اذیت ناک انداز میں ٹیکس وصولی کی جارہی ہے۔ صرف رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1200 ارب روپے سے زائد لیوی وصول کی جاچکی ہے ، جبکہ 30 جون تک یہ ظالمانہ وصولیاں 1700 ارب روپے پہنچنے کا امکان ہے۔ جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ عدالت کو آئینی حدود سے متجاوز اس لیوی کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔