ملتان: سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوآرڈینیٹر و صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ ملتان میں ایک جدید اور جامع میوزیم کا قیام خوش آئند ہے اور تاریخی سنگ میل ہے اس میوزیم سے شہر کی تاریخی، ثقافتی اور آثار قدیمہ کی دولت کو منظم طریقے سے محفوظ کرنے میں بہت بڑا مثبت اثر پڑے گا۔ ملتان صوفیائے کرام، قدیم ہڑپہ تہذیب کے آثار، رنگارنگی مٹی کے برتنوں اور تاریخی عمارتوں کا شہر ہے۔ میوزیم نہ صرف ان تمام ورثوں کو ایک جگہ جمع کر کے آنے والی نسلوں تک پہنچائے گا بلکہ شہر کی شناخت کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرے گا۔ اس سے مقامی لوگوں میں اپنی تاریخ کے بارے میں شعور بڑھے گا، سکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے تعلیمی دورے ممکن ہوں گے اور تحقیق کرنے والے ماہرین سیاحوں کے لیے ایک اہم مرکز بن جائے گا۔ شہر میں میوزیم کے افتتاح کے سلسلے میں اپنے ایک بیان میں شاہد محمود انصاری نے کہا کہ شہر میں میوزیم کے قیام کا تمام تر سہرا کمشنر ملتان محترم عامر کریم خاں اور حکومت پنحاب کو اسکا کریڈٹ حاتا ہے ایسے اقدام سے اس خطے کے معاشی اور سماجی نتائج بھی انتہائی مثبت بر آمد ہوں گے۔ یہ شہر میں سیاحت کو فروغ دے کر ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ، ہینڈی کرافٹس اور مقامی مصنوعات اور کاروباری سرگرمیوں کو نئی معاشی زندگی دے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملتان کے لوگ اپنی ثقافتی مصنوعات کو میوزیم کے ذریعے دنیا بھر تک پہنچا سکیں گے، جو نہ صرف معاشی طور پر فائدہ مند ہوگا بلکہ ثقافتی تبادلے اور بین الاقوامی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔ مجموعی طور پر یہ میوزیم ملتان کو ایک ثقافتی مرکز بنا کر شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ملتان کی سو سو سائٹی اس موقع پر تشکر و امتنان کا اظہار کرتی ہے ۔