بجلی، گیس لوڈشیڈنگ اور مہنگائی عوام کے خلاف ہتھیار بن چکی ہے : غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہر دور کی حکومت کا عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہوتا آ رہا ہے پاکستان کے انجینئرز کے لئے باعث شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ بجلی کی قدیم ایجاد کو بھی 79 سال میں بہتر نہیں بنا سکے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے آئے روز بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ انجینئرز کی تعیناتی کے وقت پریکٹیکل عملی کام کرنے کا پابند کیا جائے اور اگلے سکیںل میں ترقی کے لئے ان کی کارکردگی شرط ہو انھوں نے کہا ریلوے واپڈا ، انجینئرنگ کی ڈگری کے حامل لوگوں کو آفسر بن کر اداروں کا بجٹ خرد کرنے اور اداروں کو کھوکھلا و ناکارہ بنا کر رکھنے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے انھوں نے کہا کہ معمولی آندھی بارشوں کے باعث بجلی کئی کئی گھنٹوں کے لئے چلی جاتی ہے جس سے گھروں میں پریشانی جبکہ کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں جس لوگوں کو نقصان ہوتا ہے حالانکہ اگر کسی علاقے کے مخصوص علاقے میں واپڈا کام کر رہا ہو تو اس ایریا کا ٹرانسفارمر بند کر کے اگلے ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی باقی علاقے میں چالو رکھی جائے افسوس ہے ،، ڈفر ،، قسم کے لوگ انجنیئر بن کر کلرکوں کی طرح بھی کام نہیں کر رہے اصلاح و احوال پونا چائیے







































Visit Today : 416
Visit Yesterday : 408
This Month : 10157
This Year : 73876
Total Visit : 178864
Hits Today : 16677
Total Hits : 1067684
Who's Online : 19





















