روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کا خواتین کے عالمی دن پر مستحق خواتین میں تحائف اور راشن کی تقسیم
ملتان : روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے زیرِ اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر موضع بنڈہ سندیلا میں مستحق خواتین میں گفٹس، خواتین کے لیے سوٹ، راشن اورچھوٹی بچیوں میں عیدی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن کے صدر ملک محمد امجد نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے اور مستحق افراد کی مدد اس کا اہم مشن ہے۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر ساؤتھ زون روٹری انٹرنیشنل سلیم ناصر اور کلب منصوبہ جات کی ڈائریکٹرسیدہ عروج فاطمہ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پردیہی علاقوں میں مستحق خواتین کو راشن، گفٹس،لیڈیز سوٹ اور عیدی کی تقسیم کا مقصد انہیں خوشیوں میں شریک کرنا اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے ممبر حاجی عمر بھٹہ، مرزا شاہد،سکندر گیلانی،بشیر سندیلا نے کہاکہ عورت ہر رشتے میں مقدس اور ہر روپ میں مقدم ہے ہم بحیثیت قوم اپنی خواتین کو تحفظ تعلیم اور ترقی کے مواقع پیش کرنے کے لیے اپنی تمام تر جدوجہد بروئے کار لائیں۔تقریب میں مقامی افراد نے بھی شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔






































Visit Today : 221
Visit Yesterday : 533
This Month : 6514
This Year : 54350
Total Visit : 159338
Hits Today : 927
Total Hits : 716872
Who's Online : 6





















