انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کی لیڈیز ونگ قائم، شگفتہ عثمان چیئرپرسن مقرر
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کی تجارتی کمیونٹی کی تاریخ میں پہلی بار انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کی لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن شگفتہ عثمان مقرر،تجارت سے وابستہ خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،اس ضمن میں انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کی لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن شگفتہ عثمان کو بنائے جانے پر صدر چوہدری محمد الیاس نے مبارکباد دی اور عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی دی جس میں نائب صدر مہوش مظہر۔جوانیٹ سیکرٹری حمنہ مظہر۔میڈم شائشتہ۔میڈم رضوانہ۔میڈم کنول۔مس صائمہ۔مس نورین۔مس منیبہ۔مس اقصی۔مس حرا۔مس علیشاہ۔مس لائبہ۔مس آرم شہزادی۔مس ایمان۔مس رباب۔مس صبا ودیگر نے شرکت کی۔صدر چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نے پہلی مرتبہ لیڈیز ونگ کی چیئرپرسن شگفتہ عثمان کو بنایا ہے تاکہ خواتین تاجر کے مسائل حل کئے جاسکے انشا اللہ مل کر مارکیٹ کے مسائل حل کریں گے لیڈیز کی چیئرپرسن شگفتہ عثمان نے کہا کہ ہمارا بھی تاجر برادری سے تعلق ہے کیونکہ مجھے سمیت بہت ساری خواتین کے گلشن مارکیٹ میں بیوٹی پارلر ہیں جو آئے روز چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے بہت پریشان ہیں ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے نام ومال کے تحفظ کے لئے کام کررہی ہے اور گلشن مارکیٹ میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی گارڈ رکھے جائے گے ہماری کمشنر ملتان۔ارپی اور ملتان سی پی او ملتان ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کےلئے بھر پور اقدامات کیے جائیں اور جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔









































Visit Today : 7
Visit Yesterday : 585
This Month : 4205
This Year : 52041
Total Visit : 157029
Hits Today : 7
Total Hits : 698014
Who's Online : 5




















